قاہرہ ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ نے مصری عہدیداروں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے سابق صدر محمد مرسی کو جیل میں قتل کردیا۔ جاریہ ماہ وہ قاہرہ کی عدالت کے احاطہ میں مقدمہ کی سماعت کے دوران فوت ہوگئے تھے۔ عسکریت پسند گروپ الشباب نے جو القاعدہ سے ملحق ہے، جمعرات کے دن ایک بیان اپنی ویب سائیٹ پر شائع کیا ہے جس نے مصریوں سے صدر مصر عبدالفتاح السیسی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔
