مصر کا 30 سیاسی کارکن رہا کرنے کا اعلان

   

قاہرہ : مصری حکام نے30 سیاسی کارکنوں کو جیل سے رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان 24 نومبر کو دیر گئے کیا گیا اور مصر کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر بین الاقوامی جانچ کے دوران بڑے پیمانے پر رہائی کے سلسلے میں تازہ ترین کارروائی ہے۔ کارکنوں کی شناخت یا ان میں سے کتنے افراد کو پہلے ہی رہا کر دیا گیا ہے، اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ اس ماہ کے شروع میں دو ہفتوں پر مبنی آب و ہوا کی تبدیلی پر عالمی سربراہی اجلاس مصر کی میزبانی میں ہوا جس میں مصری سیاسی مخالف عبد الفتاح کی قید میں بھوک ہڑتال کا مو ضوع چھایا ہوا تھا۔ انھوں نے اس دوران اپنی بھوک ہڑتال میں تیزی لاتے ہوئے اس سربراہی اجلاس کے دوران پانی پینا بھی چھوڑ دیا لیکن جب ان کی صحت کے بارے میں خدشات بڑھ گئے تو انھوں نے ہڑتال کو روک دیا۔ مصر نے 2013 کے بعد سے اختلاف کرنے والوں اور ناقدین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ہزاروں کو جیلوں میں ڈالا ہے۔عملی طور پر مظاہروں پر پابندی لگا دی ہے اور سوشل میڈیا کی کڑی نگرانی کی ہے۔