قاہرہ ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ 1218 نئے کیسوں اور 88 مزید اموات کا اندراج ہوا ہے۔ اس دوران 387 مریض صحت یاب ہو کر ہسپتالوں اور قرنطینہ کے مراکز سے باہر آئے۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبائی مرض سے چھٹکارہ پانے والوں کی مجموعی تعداد 13528 ہو چکی ہے۔وزارت صحت کے مطابق گذشتہ روز جمعرات تک مصر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50437 تک پہنچ گئی ہے۔