مصر کی خلیجی ممالک کیلئے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں

   

Ferty9 Clinic

قاہرہ۔مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی اور خلیجی ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔یہ وضاحت ان رپورٹس کے تناظر میں جاری کی گئی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ مصر نے سعودی عرب، کویت، بحرین، سلطنت عمان اور امارات کے شہریوں سے ویزا فیس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قطر کے شہریوں سے ویزا فیس پہلے سے ہی لی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مصر کے معاون وزیر خارجہ یاسر محمود ہاشم نے کہا ہے کہ مصر کے متعلقہ حکام غیرملکیوں کے لیے ویزے کا نیا نظام تیار کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد ایک طرف تو سیاحت کو فروغ دینا اور دوسری جانب ایرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔