مصر کے اسکول میں بدکاری کا اڈہ ،7 افراد کیخلاف کارروائی

   

قاہرہ: مصر میں ایک سیکنڈری اسکول کے اندر بدکاری کا اڈہ چلانے کے الزام میں 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس واقعہ نے عوام کے اندر شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔استغاثہ نے واقعہ کی وسیع تحقیقات کرنے کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملزمان میں چار مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔ ان افراد کو اسکول کے اندر ’’غیر اخلاقی حرکات‘‘ کے ارتکاب کے دوران پکڑا گیا تھا۔حکام کے چھاپہ مارے جانے پر اسکول کے اندر موجود ان افراد نے بدکاری اور قبیح افعال کا اقرار کیا۔ تمام ملزمان نے تسلیم کیا کہ انہوں نے اسکول کی حدود استعمال کرنے کے واسطے اسکول کے چوکیدار کو مالی رقم دی تھی۔