مصر کے حافظ و قاری قرائے کرام نماز گاہ رینیو ہوٹل لال ٹیکری میں چھ پارے کی تلاوت کے ساتھ نماز تراویح کا آج رات سے آغاز

   

حیدرآباد19فروری۔(راست) مصر کے حافظ و قاری قرائے کرام نماز گاہ رینبو ہوٹل لال ٹیکری میں چھ پارے تلاوت کے ساتھ نماز تراویح کا آج رات سے آغاز کیا ہے ۔ عالمی قرآنی جامع الازہ ہر شریف قائرہ مصر کے ان چار قرائے کرام جید علما ہیں جو وعظ و بیان قرآن ہیں۔ مولانا پیر شبیر نقشبندی بانی محرک عالمی قرآنی روحانی مہم کی خصوصی دعوت قرآن پاک کے ایک ماہ رمضان المبارک میں تلاوت قرآن پاک کریں گے ۔ ہندوستان میں یہ پہلا موقع ہے کہ قرآن وحدیث کے عنوان پر فرماتے ہیں اور اساتھ ہی یہ چاروں قاریان خطابت فرماتے ہیں اور ماہ رمضان المبارک میں یہ نماز تراویح بھی پڑھاتے پر حکومت مصر نے ان چاروں حافظ و قاری قرائے کرام کو ہندوستان میں نزول مخصوص لحن میں مدحت رسول اللہ نعت پاک صلوٰۃ پیش کرنے کیلئے اس سال بھی 35 سالہ سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے عالمی قرآنی روحانی مہم کے انعقاد کیلئے خصوصی اجازت فراہم کی ہے اور ساتھ ہی حکومت تلنگانہ ان مہمان قرائے کرام کو اسٹیٹ گسٹ ریاستی حکومتی مہمان کا درجہ دیتی ہے ۔ عالمی قرآنی و رور حانی کے محرک مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری نے اپنے مہمان قرائے کرام الشیخ عبدالحمود عبد اللہ الشیخ عبد اللہ فی یوسف، الشیخ عزت رجب سلیمان علی، اشیخ محمد قطب سے خیر سگالی ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا پیر نقشبندی نے عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامع الاظہر شریف کے جید چار ممتاز قرائے کرام کا ہندوستان میں آمد پر خیر مقدم کیا اور بتیا کہ گزشتہ 35 سال سے ہندوستان اور مصر کے درمیان روحانی تعلقات نہایت ہی مضبوط و محکم ہے مولانا پیر نقشبندی نے مہمان قراء کو ہندوستان میں جو دنیا کی دوسری مسلم آبادی کا ملک ہے یہاں امت محمدی ﷺ کو قرآن سے محبت اور رقبت اور تعلیمات قرآن پاک کو پڑھنے اور سمجھنے اور عمل کے ساتھ پہنچانے کا جذبہ ایمانی عطا کیا ہے۔ اس موقع پر چاروں قرائے کرام نے اپنے مخصوص لحن میں مختلف آیات قرآنی کی تلاوت کرتے ہوئے ایک روحانی سماع باندھ دیا۔ مولانا پیر نقشبندی نے بارگاہ الہی میں رخت انگیز دعا کی ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک اس قرآنی خدمت کو قبول فرماتے ہوئے روز محشر شفاعت و نجاعت کا وسیلہ بنائے آمین۔