مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے فرزند کا قلب پر حملہ سے انتقال

   

Ferty9 Clinic

قاہرہ ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے سابق صدر مرحوم محمد مرسی کے فرزند کا چہارشنبہ کی شب قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ 25 سالہ عبداللہ مرسی قلب پر حملہ کے وقت کار چلارہے تھے اور اس وقت ان کے ساتھ موجود ایک دوست نے کار کو روکا اور انہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تجہیز و تکفین جمعرات کے روز عمل میں آئی۔ یاد رہیکہ عبداللہ مرسی کے والد محمد مرسی کو 2013ء میں فوج نے معزول کردیا تھا اور ان پر مقدمہ چلایا جارہا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر جاریہ سال 17 جون کو محمد مرسی کا عدالت میں ہی انتقال ہوگیا تھا۔