مصر کے صحرائے سینائی میں 5 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک

   

قاہرہ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی پولیس نے پانچ مشتبہ اسلام پسند نیم فوجی جنگجوؤں کو شمالی صحرائے سینائی میں ہلاک کردیا جہاں فوج شورش پسندوں کی زیرقیادت ایک ملحقہ اسلام پسند گروپ کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔ وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ اس وقت شروع ہوا جبکہ پولیس اور عسکریت پسندوں نے ایک دھاوے کے دوران صوبائی دارالحکومت العریش میں فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ وزارت نے دیگر تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا۔ شمالی مصر کے صحرائے سینائی میں گزشتہ کئی برسوں سے شورش پسندی کا سلسلہ جاری ہے جس کا آغاز اسلام پسند صدر محمد مرسی کے اقتدار سے بے دخل ہوجانے کے بعد ہوا تھا۔ تاحال سینکڑوں فوجی اور ملازمین پولیس جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔