ریاض: سعودی عرب نے مصر کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالر کی ڈپازٹ کی میعاد میں توسیع کر دی۔ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر مصر کے سینٹرل بینک میں 5 ارب ڈالر ڈیپازٹ کی میعاد میں توسیع کر دی گئی ہے ۔سعودی عرب نے کہا ہے کہ مصری معیشت کے استحکام کیلئے فیاضانہ تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔سعودی حکومت کے ذرائع کے مطابق سعودی مدد کا دائرہ مصر کے سینٹرل بینک میں رقم ڈیپازٹ تک ہی محدود نہیں، بلکہ مصر میں سعودی عرب کے سرکاری و نجی سیکٹر کی جانب سے بھاری سرمایہ کاری بھی ہورہی ہے ۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور مصر کے متعلقہ ادارے مختلف طریقوں سے تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔