مصر کے مواصلاتی مصنوعی سیارہ چھوڑنے کا عمل مؤخر

   

قاہرہ/24 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی جانب سے ٹیلی کمیونی کیشن سے متعلق پہلے سیٹلائٹ طیبہ 1 کو خلا میں چھوڑنے کا عمل تکنیکی وجوہات کی بنا پر 24 گھنٹوں کے لیے مو?خر کر دیا گیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ براعظم جنوبی امریکا میں فرانسیسی علاقے گیانا میں کورو مرکز سے فرانسیسی کمپنی آریان اسپیس کے ذریعے لانچنگ راکٹ آریان 5 پر چھوڑا جانا تھا۔ اس سے قبل ٹیلی کمیونی کیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مصری وزیر عمرو طلعت نے اعلان کیا تھا کہ سیٹلائٹ کے چھوڑے جانے سے مصر ٹیلی کمیونی کیشن کی دنیا میں قدم رکھ دے گا۔