قاہرہ، 17 ستمبر (یو این آئی) مصر کے میوزیم سے تین ہزار سال پرانا سونے کا بریسلیٹ غائب ہوگیا ہے ۔ قاہرہ کے مصری عجائب گھر کی لیبارٹری سے تین ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب ہوگیا ہے ۔ سونے کا کڑا مصر کے 21ویں سلطنت 945-1070 قبل مسیح کے فرعون امینیمپ کے دور کا ہے ۔ وزارت نے یہ نہیں بتایا کہ کڑے کو آخری بار کب دیکھا گیا تھا تاہم حالیہ دنوں میں انوینٹری کی جانچ کے دوران نقصان کا پتہ چلا ہے ۔ وزارت نوادرات کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے تمام مصری ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور ملک بھر میں زمینی سرحدی گزرگاہوں پر یونٹوں کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔