قاہرہ : مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری، ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی دعوت پر کل سرکاری دورے پر ترکیہ تشریف لا رہے ہیں۔ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق شکری کے دورہ ترکیہ کے دوران متوقع مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفتوں پر بات چیت کی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ سامح شکری نے ترکیہ میں قہرمان ماراش مرکز والے زلزلوں کے بعد 27 فروری کو اظہارِ اتحاد و یکجہتی اور تعزیت کے لئے ترکیہ کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ چاوش اولو کے ساتھ ملاقات کی تھی۔علاوہ ازیں مصر نے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لئے انسانی امداد بھی فراہم کی تھی۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی اپنے مصری ہم منصب کی دعوت پر 18 مارچ کو مصر کا دورہ کیا جو 11 سال کے بعد وزارت خارجہ کی سطح پر ترکیہ سے مصر کا پہلا دورہ تھا۔