مصر : 10 منزلہ عمارت اور پل زمین بوس‘ 8 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

قاہرہ : مصر کے دارالحکومت میں رہایشی عمارت منہدم ہو جانے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ مشرقی قاہرہ کے علاقے جصر السوئز میں واقع 10منزلہ عمارت گرنے سے 29افراد زخمی بھی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری دفاع کی ٹیموں نے کارروائی شروع کردی ہے اور مزید متاثرہ افراد کو عمارت کے ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔