مصطفیٰ آباد کی مسجد کے معذور مصلی پر فسادیوں کا حملہ

   

نئی دہلی ۔ 27فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ دنوں شمال مشرقی دہلی کے مصطفیٰ آباد میں فسادیوں نے مسجد میں موجود ایک معذور مصلی کو لاٹھیوں سے شدید حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا ۔ ہاسپٹل میں ان کی علاج کیلئے موجود بیوی سنجیدا نے آج یہ بات بتائی ۔ فساد متاثرین جن کا علاج لوک نائیک جئے پرکاش نارائن ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے وہاں پر 42سالہ ٹیلر افروز بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہیں فسادیوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے لاٹھیوں ، لاتوں اور گھونسوں سے شدید زدوکوب کیا جس کی وجہ سے افروز کے سر، کندھا اور جسم کے دوسرے حصوں پر شدید چوٹیں پہنچی ہیں ۔