حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : مصطفی نگر علاقہ میں ایک نوجوان طالب علم نے خود کشی کرلی ۔ پولیس مائیلار دیوپلی کے مطابق 21 سالہ ارشد خاں جو مصطفی نگر علاقہ کے ساکن فیروز خاں مرحوم کا بیٹا تھا گذشتہ دنوں ایم سیٹ میں رینک حاصل نہ ہونے سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ ارشد خاں کے والد کی 8 سال قبل موت ہوگئی تھی تب سے ان کی والدہ ان کی پرورش کرتی تھی اور ارشد نے رینک حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی تھی تاہم اب ان دونوں امتحانات کی تیاری میں مصروف تھا جس نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع
شادی کے نام پر دھوکہ دینے والا جوڑا گرفتار
حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) شادی کے نام پر لڑکیوں کو دھوکہ دینے والے ایک جوڑے کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سنٹرل کرائم اسٹیشن کی اسپیشل زونل کرائم ٹیم نے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا جو لڑکیوں کو دھوکہ دیکر ان سے بڑی رقم ہڑپ چکے تھے ۔ پولیس نے شکایت کا جائزہ لیتے ہوئے تحقیقات کو انجام دیا اور وائی بندھیہ اور اس کے شوہر وائی لانجیت عرف ایڈلہ رادھاکرشنا عرف راکیش ساکنان پیرزادی گوڑہ متوطن سرسلہ کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مختلف شادی کے ویب سائیٹ تلگو میٹرامونی اور شادی ڈاٹ کام کے ذریعہ لڑکیوں سے رابطہ پیدا کیا گیا اور ان سے رجوع ہوتے ہوئے جہیز اور تحفوں کے نام پر ان سے بڑی رقم لوٹی گئی ۔ شادی کیلئے ویب سائیٹس پر اپنی تفصیلات کو پیش کرنے والی لڑکیوں کو پولیس نے ایسے دھوکہ بازوں سے چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ع
