مضافاتی بلدیات میں 10 غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی

   

حیدرآباد۔3 ۔ فروری (سیاست نیوز) ایچ ایم ڈی اے کے حدود میں واقع بلدیات میں غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔ تین میونسپلٹیز کے حدود میں ٹاسک فورس ٹیموں نے 10 غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی کی ہے۔ جل پلی میونسپلٹی کے حدود میں 6 ، پدا عنبر پیٹ میونسپلٹی کے حدود میں 3 اور دونڈیگل میونسپلٹی کے حدود میں ایک غیر مجاز عمارت کے خلاف کارروائی کی گئی۔ر