مضافاتی علاقوںمیں غیر مجاز تعمیرات کا انہدام جاری

   

حیدرآباد27 جنوری (سیاست نیوز) ایچ ایم ڈی اے حدود کی مختلف میونسپلٹیز میں غیر مجاز تعمیرات کی انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 101 غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی کی ہے۔ نظام پیٹ میونسپلٹی کے حدود میں عہدیداروں نے غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ ایک اپارٹمنٹ کے دو بلاکس کی انہدامی کارروائی انجام دی۔ نظام پیٹ میونسپلٹی کے حدود میں سروے نمبر 92/P کے تحت ایک شخص نے 840 گز اراضی پر گراؤنڈ پلس ٹو کی اجازت حاصل کی لیکن مزید ایک منزل تعمیر کرکے پانچ اپارٹمنٹ تیار کئے ۔ ٹاسک فورس عہدیداروں نے اس کے خلاف انہدامی کارروائی انجام دی ۔ گزشتہ چند دنوں میں ٹاسک فورس کی ٹیمیں ایچ ایم ڈی اے کے حدود میں انہدامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ابھی تک 78 غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کیا گیا جبکہ 23 کو مہربند کیا گیا ۔ حکومت نے ایچ ایم ڈی اے حدود میں غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی اور یہ کارروائی تمام میونسپلٹیز میں انجام دی جارہی ہے۔ر