مضبوط اپوزیشن کیلئے یوگی کا جیتنا ضروری: راکیش ٹکیت

,

   

Ferty9 Clinic

پریاگ راج کے پریڈ گراؤنڈ میں اتوار سے کسانوں کے ایک عظیم چنتن کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس کیمپ میں مختلف اضلاع سے آئے کسان حصہ لے رہے ہیں۔ اتوار کو پریاگ راج پہنچے بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے براہ راست نہیں، لیکن بالواسطہ طورپر کہا کہ یوپی میں اقتدار کی تبدیلی ہوگی۔ اکھلیش یادو کی حکومت بنے گی اور یوگی آتیہ ناتھ کو اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے گا۔ انہوںنے کہا کہ مضبوط اپوزیشن کیلئے یوگی کا جیتنا ضروری ہے۔ چنتن کیمپ میں شرکت کیلئے آئے راکیش ٹکیت نے کہا کہ دہلی میں 13ماہ جو تحریک چلی ہے، اس پر غور وخوض ہوگا۔ کسانوں کے ایشوز کو کیسے سرکار کے سامنے رکھا جائے، ان پر غور ہوگا۔