مضبوط معاشی اعداد و شمار سے مارکیٹ میں اچھال

   

ممبئی : غیر ملکی بازاروں میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پرجولائی میں صنعتی پیداوار میں اضافہ اور اگست میں خوردہ مہنگائی کم ہونے سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل نویں دن بھی تیزی رہی اور نفٹی پہلی بار 20 ہزارپوائنٹس کے پار پہنچ گیا۔بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 245.86 پوائنٹس بڑھ کر 67466.99 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 76.80 پوائنٹس مضبوط ہوکر پہلی بار 20 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 20070 پوائنٹس پررہا۔

ایکاتم دھام پورے ملک کو شعور کے اتحاد سے روشن کرے گا: شیوراج
بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ریاست میں بنایا جا رہا ایکاتم دھام پورے ملک کو شعور کے اتحاد سے روشن کرے گا۔ چوہان نے ایکس پر پوسٹ کیا، ‘آدی شنکراچاریہ کے علم کی سرزمین اومکاریشور سے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے ۔ یہ دلکش نظارہ دیکھ کر دل خوش اور مسرور ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایکاتم دھام پروجیکٹ پورے ملک کو شعور کے عالمگیر اتحاد سے روشن کرے گا۔کھنڈوا ضلع میں اومکاریشور کے اومکار پہاڑ پر ایکاتم دھام تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ یہاں آدی گرو شنکراچاریہ کا 108 فٹ بلند مجسمہ نصب کیا جا رہا ہے ۔