مطالعہ، انسان کو بلندیوں تک پہونچاتا ہے

   

محمد یوسف رحیم بیدری کی تصنیف ’’ تنظیم سازی‘‘ کی رسم ا جرائی ،وائس چانسلر بی ایس برادر کا خطاب

بیدر30/ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کتابیں علم کے افق کوو سعت دیتی ہیںکتابوں کے مطالعہ سے انسان بلندیوں تک پہنچتے ہیں ،وائس چانسلر بیدر یونیورسٹی بیدر پروفیسر بی ایس برادر نے یہ بات کہی ۔ وہ بیدر یونیورسٹی میں ادارہ ادب اسلامی ہند کرناٹک یونٹ کے زیر اہتمام محمد یوسف رحیم بیدری کی تصنیف کردہ کتاب تنظیم سازی کے رسم اجراء کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔وائس چانسلر بیدر یونیورسٹی بیدر نے کہا کہ اچھی کتابیں انسان کی حقیقی ساتھی ہوتی ہیں اور آج کے جدید دور میں مطالعہ کی ضرورت ہے ۔رسم اجراء کی کتاب کے تعلق سے کہا یہ کتاب سماجی، مذہبی ، کسی بھی تنظیم سازی کے اُصول وضوابط اور اُس کی ہئیت دیگر امور پر لکھی گئی ہے ، اور کہا یوسف رحیم بیدری معاشرہ اور مذہبی ، ادبی گہرے معلومات رکھتے ہیں اس موقع پر ادارہ ادب اسلامی ہند کے ریاستی صدرجناب فیاض قریشی اور معتمد عبدالقدیر ساحل اورجماعت اسلامی ہند کے امیر مقامی محمد معظم ادرہ مقامی کے سکریٹری اسلم پاشاہ قادری ٹیم یوا کے چیرپرسن ونئے مالگے اور رکن ہرش وردھن راتھوڑ ،اورتنظیم سے وابستہ دیگر افرادموجود تھے ۔اس موقع پر پرو فیسر بی ایس برادر وائس چانسلر کو ادارہ ادب اسلامی ہند کے کاموں سے واقف کروایااور اُن کے علم میں یہ بات لائی گئی ادارہ اد ب اسلامی ہندکا کام صرف اُردو میں نہیں بلکہ ملک کے دیگر زبانوں میںبھی ہے ۔کتاب تنظیم سازی کے علاوہ یوسف رحیم کی متعدد کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔