نئی دہلی/اسلام آباد: نامعلوم حملہ آوروں نے ہفتہ کو پاکستان کے لاہور کے نواب ٹاؤن میں مطلوب خالصتانی دہشت گرد پرمجیت سنگھ پنجوار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ خالصتان کمانڈو فورس پنجوار گروپ کے سربراہ 63 سالہ پنجوار کو سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ڈان اخبار نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پنجوار صبح تقریباً 6.30 بجے سن فلاور ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع اپنی رہائش گاہ کے قریب اپنے محافظ کے ساتھ صبح کی سیر کر رہے تھے ۔پنجوار کو سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ حملے میں ان کا محافظ بھی زخمی ہوا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ حملہ کرنے کے بعد حملہ آور جائے وقوعہسے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لیے گشت اور اسنیپ چیکنگ کو تیز کرنے کے لیے ہائی الرٹ بھی جاری کر دیا ہے ۔فی الحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔
