مظاہروں کیلئے پولیس کی نئی ہدایات جاری

   

چنئی، 5 اکتوبر (آئی اے این ایس) تمل ناڑو کے کویئمبٹور میں پولیس نے مظاہروں، عوامی جلسوں، ریلیوں اور جلوسوں کو منظم کرنے کے لیے نئے قواعد جاری کیے ہیں تاکہ ٹریفک جام اور شہریوں کی مشکلات کم کی جا سکیں۔ یہ اقدامات 27 ستمبر کو کرور میں فلم اسٹار سیاستدان وِجئے کی ریلی کے دوران ہونے والی ہولناک بھگدڑ کے بعد کیے گئے، جس میں 41 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ نئے قواعد کے مطابق سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کو ایسے پروگرام صرف مخصوص مقامات پر منعقد کرنے کی اجازت ہوگی، جن میں تھرنلائی تھیدل، ساؤتھ ٹالوک آفس، سیوانندہ کالونی، والیامائی بیکری اور کامراج نگر جنکشن شامل ہیں۔ ہر مقام کے گنجائش کے مطابق شرکاء کی حد مقرر ہوگی۔ پولیس نے کہا ہے کہ جب ہجوم محفوظ حد سے تجاوزکرتا ہے تو شدید ٹریفک جام اور شہری زندگی متاثر ہوتی ہے۔ نئے قواعد اس سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے ہیں اور ضلع انتظامیہ سے منظوری کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ جلوسوں کو محدود 1.2 کلومیٹر کے راستے تک رکھا گیا ہے۔ تاہم، سیاسی جماعتوں نے اس پر ملا جلا ردعمل دیا ہے۔