مظاہروں کے باجود صدر راجہ پکسے مستعفی نہیں ہونگے:سری لنکن وزیر

   

کولمبو : سری لنکا کے وفاقی وزیرجانسٹن فرنینڈو نے کہا ہے کہ سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے کے خلاف ملک گیر مظاہروں کے باوجود وہ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ملکی وزیر فرنینڈو نے سری لنکا کی پارلیمان میں حزب اختلاف کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے چھ عشاریہ نو ملین شہریوں نے صدر کو ووٹ دیے ہیں اور وہ کسی بھی حالات میں استعفیٰ نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے صدر کے سابقہ اتحادیوں نے اقتصادی بحران کے حوالے سے کیے جانے والے مظاہروں کے پیش نظر استعفے دے دیے تھے۔سنگین اقتصادی بحران سے دوچار سری لنکا میں چند روز قبل ہزاروں افراد نے صدر گوٹابایا راجاپکسے سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے پرتشدد مظاہرے کیے۔پولیس نے صورت حال پر قابو پانے کے لیے کولمبو میں غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔