اقوام متحدہ ۔ 2 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو وتریس نے امریکی حکام سے کہا ہے کہ وہ ظاہرین سے تحمل سے نمٹیں اور پولیس تشدد کے الزامات کی تحقیقات کرائیں۔سیکرٹری جنرل گوتریس کے ترجمان نے کہا کہ مظاہرے پرامن ہونے چاہئیں، پچھلے چند دنوں میں پولیس تشدد کے کیس سامنے آئے ہیں، دنیا بھر میں پولیس اہل کاروں کو انسانی حقوق کی تربیت بھی دی جانی چایئے۔