مظاہرین کیخلاف طالبان کے پرتشدد ردعمل میں اضافہ ہو رہا ہے: اقوام متحدہ

   

نیویارک : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پر امن مظاہرین کے خلاف طالبان کا پرتشدد ردعمل تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق طالبان حکومت نے احتجاجی مظاہرین کے خلاف گولیوں، لاٹھیوں اور کوڑوں کا استعمال کیا، جس کی وجہ سے کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔ جنیوا میں حقوق کے ادارے کی ترجمان روینا شمداسانی نے کہا کہ طالبان مخالف احتجاج میں شرکت کرنے والے افراد کو گھر گھر تلاش کیا جارہا ہے۔ ایک صحافی کو پولیس کی حراست میں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کا سر قلم کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔