مظاہرے کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتا : دھونی

   

چینائی ۔ چینائی سوپر کنگس کیکپتان مہیندر سنگھ دھونی نے کہا جب آپ کھیل رہے ہوتے ہیں تو آپ کسی کو بھی یہ نہیں کہنا چاہتے کہ وہ اَن فِٹ ہے ۔ کارکردگی ایک ایسی چیز ہے جس کی ضمانت نہیں ہے۔ میں جب 24 سال کا تھا تب بھی، میں مظاہرے کی ضمانت نہیں دیتا تھا اور اب 40 سال کا ہونے کے بعد بھی میں اس کی ضمانت نہیں دے سکتا لیکن کم از کم اگر لوگ مجھ پر اس حوالے سے انگلی نہ اٹھائیں کہ میں اَن فِٹ ہوں تو یہ میرے لیے ایک بڑی مثبت بات ہوگی۔ مجھے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ رہنا ہوگااور انھیں چیلنج دینا اچھا ہے ۔