مظفرنگر میں کسان مزدور پنچائیت میں مختلف کھاپ چودھری اور تنظیم کے افراد نے بھی شرکت کی اور تمام کھاپ چودھریوں نے سماجی برائیوں کے ساتھ ساتھ کسانوں کے مسائل کے حوالے سے 8 قراردادیں پاس کیں۔ بالیان کھاپ کی اس پنچایت میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے بی جے پی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے یوپی حکومت اور مرکزی حکومت کو اسٹیج سے چیلنج کیا اور ایک بار پھر احتجاج کی دھمکی دی۔ وہیں بالیاں کھاپ کے چودھری نریش ٹکیت نے بھی یوگی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر گاؤں میں بجلی نہیں پہنچتی ہے تو شہر کی سپلائی بھی بند ہو جائے گی اور کسانوں کے کھیتوں میں کھڑے بجلی کے کھمبے بھی اکھاڑ دیئے جائیں گے۔