نئی دہلی ،23جون (سیاست ڈاٹ کام)صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیرڈاکٹر ہرش وردھن نے کہاہے کہ دماغی بخار کے قہر کاسامنا کررہے بہار کے مظفر پور میں 100بستروں کے اسپتال کے لیے جگہ اور اسکے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے یہاں وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ مٰں بہار میں دماغی بخار کی وجہ سے پیدا ہوئی صورتحال کے جائزے کے بعد کہا کہ یہ اسپتال مرکز ی اسکیم کے تحت بنایاجائیگا ۔انھوں نے کہاکہ دماغی بخار کی وجہ سے سنیچر کو ایک اور مریض کی موت ہوگئی اور ایک نئے مریض کو اسپتال میں داخل کرایاگیاہے ۔
