مظفر نگر فسادات : ملزمین ، 2 نوجوانوں کے قتل کے مجرم

   

گورو اور سچن کی ہلاکتوں پر مزمل ، مجسم ، فرقان اور دیگر کی سزاؤں کا جمعہ کو اعلان
مظفر نگر ۔6 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) اُترپردیش میں 60 افراد کی ہلاکتوں کا سبب بنے والے 2013 ء کے مظفرنگر فسادات کے دوران موضع کوال میں کئے گئے ایک حملے میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے لئے ایک مقامی عدالت نے سات ملزمین کو جرم کا مرتکب قرار دی ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس جج ہیمانشو بھٹناگر نے مزمل ، مجسم، عرفان ، ندیم ، جہانگیر ، افضل اور اقبال کو 27 اگسٹ 2013 ء کو ایک حملے میں گورو اور سچن کی ہلاکت کا مجرم قرار دیا ہے ۔ یہ عدالت جمعہ کو سزاؤں کا اعلان کریگی ۔ ایف آئی آر کے مطابق جنتھ پولیس اسٹیشن کے تحت موضع کوال کے دو نوجوانوں کو پانچ افراد نے موت کے گھاٹ اُترارد یا تھا ۔ تاہم دیگر دو ملزمین افضل اور اقبال کو فوجداری تعزیری ضابطہ کی دفعہ 319 کے تحت اُس وقت طلب کیا گیا تھا جب مقدمہ کی سماعت کے دوران ہلاکتوں میں ان کے ملوث ہونے کا ثبوت ملا تھا ۔ 2013 ء کے مظفرنگر فسادات میں 60 افراد ہلاک کئے گئے تھے ۔ ان فسادات کے 6000 مقدمات درج کئے گئے تھے اور 1,480 ملزمین کو گرفتار کیاگیا تھا ۔ ان مقدمات کی تحقیقات کیلئے تشکیل شدہ خصوصی ٹیم 175 مقدمات میں چارج شیٹ پیش کی تھی ۔ ان مقدمات میں 430 کے منجملہ 56 ملازمین بری کئے جاچکے ہیں۔ ریاستی یوگی حکومت بھی چند مقدمات سے دستبرداری اختیار کی ہے ۔