مظفر نگر : یو پی کے ضلع مظفر نگر کے بی جے پی رکن اسمبلی وکرم سنگھ سائنی کو اپنے حلقہ کھتولی میں عوام کی شدید برہمی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ریاستی اسمبلی انتخابات کی مہم کیلئے وہاں پہنچے تھے ۔ وہ ایک جلسہ میں شرکت کیلئے وہاں پہنچے تھے لیکن انہیں عوام کی شدید برہمی کا سامنا کرنا پڑا ۔ دیہاتیوں کے ایک گروپ نے ان کی کار کا تعاقب کیا اور ان کے خلاف زبردست نعرے لگائے ۔ وہ کشیدہ صورتحال کو دیکھ کر اپنے ہاتھ جوڑ کر وہاں سے نکل پڑے ۔