مظفر نگر میں راستہ بند کرنے پر جھڑپ، دو زخمی

   

مظفر نگر 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ٹریکٹر کے سبب گاؤں کا راستہ روکے جانے کے مسئلہ پر تصادم کے درمیان دو افراد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ جمعرات کو ٹھنڈیڈہ میں پیش آیا۔ کاکریلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئے واقعہ میں ایس ایچ او وجئے بہادر نے کہاکہ دونوں زخمیوں عباد اور شاہ عالم کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے۔ ایس ایچ او نے کہاکہ عباد، شاہ عالم اور نسیم گاؤں میں ایک ٹریکٹر روکتے ہوئے سڑک کو بند کرنے والوں سے بحث کی تھی۔ یہ جھڑپ پرتشدد ہوگئی اور ہجوم میں شامل چند افراد نے ان تینوں پر فائرنگ اور سنگباری کی۔