مظفر نگر: اترپردیش کے مظفر نگر ضلع کے ایک گاؤں میں ایک 16 سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، پولیس نے پیر کے دن اس بات کی اطلاع دی ہے۔
لڑکی کو 16 اپریل کو اغوا کیا گیا تھا ، جس کے بعد اس کے اہل خانہ نے شکایت درج کروائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 21 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ بچی کے اغوا کے بعد اسے مختلف مقامات منتقل کیا جا رہا تھا۔