مظفر نگر میں غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی میں 42 گرفتار

   

مظفر نگر ۔یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے مظفر نگر ڈسٹرکٹ میں غیرقانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی میں 42 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے آج یہاں یہ بات بتائی۔ پولیس نے کہا کہ اس ضلع میں غیرقانونی اسلحہ تیاری یونٹس پر دھاؤں کے بعد بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ایس ایس پی سدھیر کمار کے مطابق یہ کارروائی پیر کو کی گئی اور اس میں بڑی تعداد میں دیسی ساختہ ہتھیاروں کو ضبط کیا گیا۔ ایس پی سٹی اومبیر سنگھ نے کہا کہ اس ڈسٹرکٹ کے کھٹولی ٹاؤن میں ایک مکان پر پولیس نے دھاوا کیا جس سے کچھ ہتھیار کو ضبط کیا گیا اور اس شخص کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ بڈھانا پولیس اسٹیشن کے تحت جولہ ولیج میں ایک غیرقانونی اسلحہ تیار کرنے والے یونٹ کو بے نقاب کیا گیا اور وہاں تیار کئے جارہے ہتھیاروں کی بڑی تعداد کو ضبط کیا گیا اور اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔