مظفرنگر (یوپی) 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 22 سالہ عورت کو مبینہ طور پر تین نوجوانوں نے پڑوسی ضلع شاملی میں لفٹ دینے کے بہانے عصمت ریزی کا شکار بنایا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین نے اُسے اپنی گاڑی میں بٹھاکر موضع کے سنسان علاقہ میں لے گئے اور پستول کی نوک پر اُس کا ریپ کیا۔ متاثرہ عورت کی ماں نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور بتایا کہ وہ ادویات کی خریدی کیلئے بینک سے پیسے نکالنے گھر سے باہر نکلی تھی۔
