مظفر نگر: اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے شہر کوتوالی علاقے میں پولیس نے مافیا سنجیو مہیشوری عرف جیوا کی چار کروڑ روپئے کی ملکیت ضبط کی ہے ۔پولیس ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ شاہ پور علاقے کے آدم پور محلہ باشندہ جیوا کے کوتوالی علاقے میں پریم پوری واقع رہائش گاہ پر گینگسٹر ایکٹ14(1) کے تحت کاروائی کی گئی ہے ۔ جیوا سال 1995 سے لگاتار سنگین واردات کو انجام دیتا رہا ہے ۔ ملزم سنجیو مہیشوری عرف جیوا آئی ایس۔01گینگ کا سرغنہ ہے اور اس کے خلاف قتل، رنگداری، لوٹ، ڈکیتی، اغوا، گینگسٹر جیسے سنگین دفعات میں دو درجن سے زیادہ مقدمے درج ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کاروائی میں جیوا کو 131 مربع میٹر کا سہ منزلہ مکان جس میں دوکانیں بنی ہوئی ہیں کو ضبط کیا گیا ہے ۔ ملزم کی غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی منقولہ/غیر منقولہ ملکیت، جس کی قیمت تقریبا 4کروڑ روپئے ہے کو اترپردیش گروہ بند و سماج مخالف سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ1988 کی دفعہ 14(1) کے تحت ضبط کیا گیا ہے ۔