مظفر نگر میں گائے کو ذبحہ کرنے والا مشتبہ شخص گرفتار

   

مظفر نگر ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جمعہ کی شام میں مظفر نگر کے شکاپور گاؤں میں گائے کے ذبحہ کرنے والے دو مشتبہ افراد کو پولیس نے فائرنگ کے تبادلہ میں گرفتار کرلیا ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس الوک شرما کے مطابق پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی مقام واردات پر پہنچی اور دو مشتبہ افراد کو گھیر لیا ۔ پولیس کو دیکھتے ہی دونوں نے فائرنگ شروع کردی ۔ جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی ۔ جس کے باعث دونوں گائے کے ذبحہ کرنے والے مشتبہ افراد اور ایک کانسٹبل زخمی ہوگئے ۔ مزید دو افراد فرار ہوگئے ۔ پولیس کو مقام واردات پر سوکلو گائے کا گوشت دستیاب ہوا ۔۔