مظفر نگر کی فیکٹری میں آگ چار افراد ہلاک ‘4 زخمی

   

مظفر نگر 31 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مظفر نگر ضلع میں آج ایک فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ چار دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ تین افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ یہ واقعہ اسناکس تیار کرنے والی یونٹ میں پیش آیا ۔ کہا گیا ہے کہ جملہ 15 افراد آگ لگنے کے بعد وہاں سے نکلنے میں کامیاب رہے ابتداء میں سات افراد کے لاپتہ ہونے کی بات کہی گئی تھی تاہم اب پتہ چلا ہے کہ صرف تین افراد لاپتہ ہیں۔