مظفر نگر یوپی میں دو گروہ کے درمیان تصادم، 3 افراد زخمی

   

مظفر نگر (یوپی)۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے میران پور دیہات میں ایک اراضی تنازعہ کے سلسلے میں بشمول خاتون کے تین افراد زخمی ہوگئے۔ میران پور پولیس اسٹیشن انچارج پنکج تیاگی کے مطابق ایک خالی پلاٹ کو مسطح کرنے کیلئے انتخاب اور عمران دونوں آپس میں اُلجھ گئے اور یہ گرماگرم بحث پرتشدد صورت اختیار کرلی جب دونوں جانب کے گروپوں نے آتشیں اسلحہ کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے۔ زخمیوں میں عمران، فرمان اور نسیمہ شامل ہیں جن کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا۔