مظفر نگر یو پی میں قتل کا ملزم 16 سال بعد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

مظفر نگر (یو پی )۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق قتل کا ملزم دیویندر جس نے 2003ء میں آٹھ افراد کا قتل کردیا تھا اور پولیس ٹاسک فورس کو مسلسل مطلوب تھا، گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق دیویندر اور تین افراد نے شاملی ڈسٹرکٹ کے بتراڈا گائوں جو بابری پولیس اسٹیشن کے حدود میں آتا ہے آپسی مخاصمت کے باعث آٹھ افراد کو قتل کردیا تھا۔ پولیس کیمطابق اس کے تین ساتھی سزائے عمر قید کاٹ رہے ہیں۔ جبکہ دیویندر جس کے لیے بارہ ہزار کا انعام رکھا گیا تھا،پولیس گرفت سے مسلسل بچتا رہا تھا۔