مظفر پور ہاسپٹل پر نتیش کمار کو برہم احتجاج کا سامنا

   

Ferty9 Clinic

دماغی بخار سے فوت ہونے والے بچوں کے رشتہ داروں کی نعرہ بازی
پٹنہ ۔ /18 جون (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار کو آج مظفر پور کے سری کرشنا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے باہر عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ۔ نتیش کمار وہاں دماغی بخار کے سبب 100 سے زائد بچوں کی اموات کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پہونچے تھے ۔ لیکن متوفی بچوں کے رشتہ داروں اور دیہاتیوں نے دواخانہ کے باہر جمع ہوکر سیاہ پرچم لہرانے کے لئے ’ نتیش کمار واپس جاؤ ‘ کے نعرے لگانا شروع کردیا ۔ احتجاجیوں پر کنٹرول کرنے کے لئے کثیر تعداد میں پولیس تعینات کردی گئی ۔ قبل ازیں مرکزی وزیر صحت ہرش وردن اور ان کے جونیئر اشوین چوبے مملکتی وزیر صحت منگل پانڈے کو بھی برہم عوام کے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ۔ نتیش کمار اس دواخانہ میں ڈاکٹروں اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں ایک گھنٹے تک مختلف مسائل پرغور و خوص کے بعد واپس چلے گئے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت نہیں کی ۔