مظلوموں کے ساتھ بغیر امتیاز کے کھڑا ہونے سے جڑے گا بھارت

   

پرتاپ گڑھ :ملک میں پھیلیتی ہوئی نفرت کو صرف نعروں سے ختم نہیں کیا جا سکتا ،بلکہ بغیر امتیاز آئین بچانے کے لئے لوگوں کو خصوصی طور سے سیاسی اپوزیشن پارٹیوں کو کھڑے ہونے کی وقت کی اہم ضرورت ہے ،مگر اپوزیش کی خاموشی صاف طور سے قلب کو مجروح کرنے والی ہے ۔اپوزیشن زیر اقتدار پارٹی سے اتنی دہشت زدہ ہے کہ وہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونے و انصاف کی بات کرنے سے پرہیز کر رہا ہے ۔پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے اپوزیشن کے عمل حرکت پر ردعمل میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔