مظلومین کی مدد کے لئے مسلمان اُٹھ کھڑے ہوں

   

Ferty9 Clinic

مساجد کو آباد کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ‘ نظام آباد احتجاجی کیمپ سے مفتی سعید اکبر کا خطاب

نظام آباد :8؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا مفتی سعید اکبرخطیب و امام جامع مسجد و صدر مجلس تحفظ ختم نبوت نے شاہین باغ نظام آبادپر کل بعد نماز عصر 14ویں دن مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ CAA,NRC,NPRیہ قوانین دستورکی روح کے مخالف ہیں ملک اور ملک کی معیشت کے نظام کو مختلف کرنے والے ہیں ۔ملک کے ہر باشندہ کو چاہیے کہ وہ ایک آہنی چٹان بن کر پورے اتحاد واتفاق کے ساتھ ان ظالمانہ قوانین کی مخالفت کریں اور مظلومین کی مدد کیلئے اُ ٹھ کھڑے ہوں یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ این آر سی کے دو مختلف زاو یہ ہیں ۔ایک تو یہ ہیکہ اس سے ملک کا ہر غریب باشندہ خواہ وہ مسلم ہو یا سکھ ہو یا عیسائی ہوں ایس سی ایس ٹی آدیواسی کوئی بھی ہو وہ اس سے متاثر ہوگا ۔دوسرا زاویہ یہ ہیکہ اس قانون سے مسلمانوں کے ایمان پر حملہ کرکے ناخواندہ مسلمانوں کو مرتد بنانے کی سازشیں رچی جارہی ہیں اس لئے بھی مسلمان اس سے ناراض ہیں اس موقع پر ہم سب لوگوں کو جو کام کرنا ہے وہ یہ ہیکہ عام مسلمانوں کے دلوں سے خوف وہراس اور مایوسی کو نکالنا ضروری ہے چونکہ خوف اور ایمان ایک جگہ جمع نہیں ہوسکتے ہیں اسی طرح یہ بات بھی سمجھانے کی ضرورت ہیکہ ایسا کوئی قانون اس ملک میں لاگو نہ ہوا ہے نہ ہوگا جس سے مسلمانوں کو نکال کر ملک بدر کیا جاتا ہوں یہ صرف دھمکیاں اور ڈر انے کا پلان ہے اور یہ نعرہ گذشتہ انبیاء اور ان کے ماننے والوں کے ساتھ بھی لگایا گیا ۔اسی طرح ہم مسلمانوں کو اس بات سے بھی واقف ہونا چاہیے کہ یہ ظالمانہ قوانین کے ذریعہ ہم کو کوئی حکمران یا حکومت نہیں ڈرارہی ہے بلکہ فیصلے سارے کے سارے منجانب اللہ ہوتے ہیں مسلمانوں کو بیدارکرنے ان میں شعور پیدا کرنے اور خواب غفلت سے بیدار کرانے کی غرض سے اللہ تعالی نے ہی ان حالات کو پیدا کیا لیکن افسوس کہ مسلمان ا س بات کو سمجھ نہیں پارہے ہیں جس کی وجہ سے آج بھی ہماری مسجدیں خالی کی خالی ہی نظر آرہی کوئی رجوع الی اللہ ہمارے پاس نظر نہیں آرہا ہے مسلمانوں کو یہ بات سمجھ لینا چاہیے کہ اسباب اپنی جگہ مگر اس میں تاثیر صرف اور صرف رجوع الی اللہ ہی سے پیدا ہوسکتی ہے اگر ہم آج مغلوب ہیں تو کہیں نہ کہیں نقص ہمارے ایمان میں ہی ہے مساجد کو نمازوں سے آباد کرنا یہ وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے اس کے علاوہ اہم بات یہ ہیکہ مہ اپنے ان احتجاجیوں کو برادران وطن کے ساتھ مل کر موثر بنائیں ان کو یہ سمجھائیں کہ یہ صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں ہے پورے ملک اور باشندوں کا مسئلہ ہے اس موقع پر مولانا محمد افضل الدین مفتاحی ناظر مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا مرزا ہاشم بیگ مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی حافظ مفخم حافظ ندیم حافظ انور ودیگر علماء کرام حفاظ عظام کے علاوہ سیاسی قائدین رفعت محمد خان سابق ڈپٹی میر ایم اے فہیم ودیگر موجود تھے۔