مظلوم صبیہ سیفی کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے

   

Ferty9 Clinic

جمعیۃعلماء ہند ضلع کاماریڈی کا اعلی حکام وحکومت ہند سے پر زور مطالبہ

کاماریڈی ۔ محمد فیروزالدین پریس سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق آج 5 ستمبر 2021 بروز اتوار بعد نماز ظہر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ کی آفس پر ہنگامی اجلاس بضمن صبیہ سیفی دلی کے سلسلے میں منعقد ہوا، حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے دلی کی صبیہ سیفی کے قتل پر اپنے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان امن کا گہوارہ ہے، اس امن کے گہوارے کی فضا کو مکدر کرنے کیلئے آئے دن شرپسندی کے واقعات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے، ملک کی امن و شانتی کی برقراری کیلئے ظالموں کو کیفر کردار پہونچانا ضروری ہوتا ہے، ورنہ فضاء دن بدن بگڑتی جاتی ہے، دلی شہر کی رہنے والی صبیحہ کو جس بے دردی کے ساتھ درندہ صفت انسان نما جانوروں نے بدسلوکی کی، اور بے رحمی کے ساتھ سفاکانہ قتل کیا ہے، ان تمام قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہونچانا حکومت ہند کی سب سے اولین ذمہ داری بنتی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے ذمہ داران، میر فاروق علی خازن جمعیۃ علماء کاماریڈی، حافظ محمد مشتاق احمد حلیمی نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی، شیخ اسماعیل بھائی صدر جمعیۃ حلقہ بلال، محمد عباد اللہ حلقہ بلال، محمد ثمیر، شیخ جاوید معراج صدر جمعیۃ مسجد ریان نے اپنے شدید غم و غصہ کے اظہار کے ساتھ جلد از جلد صبیحہ کے قاتلوں کو سزائے موت دینے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔