مظلوم کشمیریوں کی 200 افراد پر مشتمل ایک جماعت حیدرآباد پہونچی عوام سے مدد کی اپیل

,

   

کشمیر اور کشمیریوں کے حالات سے تو ساری دنیا واقف ہے، تقریباً 65 دنوں سے وہاں پر عام زندگی بری طرح متاثر ہے، لوگوں کے پاس کھانے کےلیے ساز وسامان اور خریدنے کےلیے نقدی بھی میسر نہیں ہے۔ اور مریض حضرات کےلیے ادویات بھی میسر نہیں ہے۔ لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہے ہیں۔

کشمیریوں کا ایک وفد جو 200 افراد پر مشتمل ہے تاریخی شہر حیدرآباد ہہونچا ہے۔ انہوں نے روزنامہ سیاست کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑی مشکل سے ہم حیدرآباد پہونچے ہیں، ہمیں دوواں کی بھی ضرورت ہے، اور کہانے کا سامان بھی میسر نہیں ہے۔ ہم عوام سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کریں۔

اپ کو بتادیں یہ حضرات حیدرآباد میں واقع فلک نما اسٹیشن کے پاس رکے ہوئے ہیں ہم قارئین سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے کشمیری بھائیوں کی مدد کےلیے اگے ائیں۔

YouTube video