معاشرہ کو سود کی لعنت سے بچانے کی کوشش

   

سیوامیاکس کا جنرل باڈی اجلاس ، محمد خالد ، محمد اقبال اور دیگر ذمہ داراوں کا خطاب

ورنگل ۔سیوا میاکس کی پانچ سال تکمیل پر جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔بعد ازاں بورڈ آف ڈائرکٹرس کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس پروگرام کی صدارت جناب محمد اقبال حسن جنرل سکریٹری ہیومن ویلفیر فائونڈیشن ( HNF) نے کی ۔اس موقع پرمحمد خالد سعید صدر سیوا میاکس ورنگل نے سال 2020-21 کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ فی الحال ورنگل میں سیوا میاکس کے تین برانچس نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان تین برانچس کے 5186ممبرس ہیں اور 15,39,000شیئر کیاپٹل ہیں ۔سال 2020-21میں 10,47,24,450کا قرض 2012افراد کو دیا گیا تاکہ معاشرے کو سود کی لعنت سے بچایا جاسکے ۔آج سے پانچ سے سال قبل ایک چھوٹی سی شروعات کی گئی تھی آج یہ ادارہ ترقی کی سمت گامزن ہوتے ہوئے اللہ تعالی کے فضل و کرم اور ممبران کے تعاون سے سود کی لعنت سے بچنے کا ایک بڑا ذریعہ بن چکا ہے ۔اس موقع پر محمد اقبال حسن نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور کے ٹکنالوجی کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے اس ادارے کو پوری ریاست میں چلایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں اسو قت 32برانچس کام کررہے ہیں ۔ تقریبا 50ہزار ممبران اس ادارہ سے وابستہ ہیں ۔تمام لوگ اپنے آپ کو سود کی لعنت سے بچتے ہوئے اپنے کاروبارکو ترقی و فروغ دے رہے ہیں۔ اس وقت ہمارے پاس قرض حسنہ پر کام کررہے ہیں۔ آئندہ بھی مختلف اشتراک کے ساتھ کاروبار کریں گے اور ادارہ سے وابستہ افراد کو فائدہ پہچانے کے لئے الگ الگ پلیٹ فارم تیار کئے جارہے ہیں ۔اس موقع پر ڈائرکٹرس ڈاکٹر سید عمر فاروق ،سید دستگیر ،محمد عبدالستار ،سید عبدالقدیر ،عمر مختار ،محمد منیر الدین ،محمد ندیم بیگ کے علاوہ اسٹاف اور ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔