نظام آباد میں جمعیۃ العلماء کے زیر اہتمام محلہ واری سطح پر بیداری پروگرام : مولانا عبدالقیوم شاکر
نظام آباد:مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ چندماہ سے شہر ودیگر علاقوں میں مسلم لڑکیوں کے ارتدادکی خبریں اخبارات وسوشل میڈیا کی زینت بننے اورشادی بیاہ ودیگر تقاریب کے موقع پر اسراف وبے جارسم رواج کی وجہ سے احکام اسلام کی سرعام مخالفت کو دیکھتے ہوئے جمعیۃ علماء نظام آباد نے منظم انداز میں محلہ محلہ اصلاح معاشرہ کے حوالہ سے شعوربیدارکرنے اور ملت اسلامیہ کو میراث کی تقسیم میں عدل ومساوات سے کام لینے اصلاح معاشرہ کے طریقہ کار کو موثر بنانے جوے کی حرمت کو واضح کرنے، ماں باپ کے حقوق سے واقف کرانے، شراب نوشی ودیگر منشیات سے بازرکھنے، سرور وموسیقی، گانا بجانا بیانڈ باجے کی قباحت سے معاشرہ کوپاک کرنے، پڑوسیوں کے حقوق سے باخبر کرانے انٹرنیٹ اور موبائیل کے بے جا اور غلط استعمال سے بچانے اسی طرح جہیز کے نام پر لڑکی والوں پر ہونے والی ظلم وزیادتیوں سے روکنے کیلئے انہی تمام موضوعات پر ہرسال دس روزہ مہم کے طور پر ہر ریاست اور ضلع میں پروگرام منعقد کرتی آرہی ہے اور سالہاسال سے یہ معمول چلاآرہا ہے مزید اس کام کے استحکام وانصرام کے لئے ذمہ داروں نے ایک طویل منصوبہ بندی کے تحت مولانا سید محمود اسعدمدنی کی تجویز اور حافظ پیر شبیر احمد صاحب کی ایماء پر محلہ واری سطح پر کمیٹیوں کی تشکیل کو قطعیت دے دی ہے چنانچہ تفصیلات درج کی جارہی ہیں احباب اس حوالہ سے رابطہ کریں (1)محلہ اسلامیہ وحطائی گلی میں مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی، حافظ عبدالمعز ،حافظ محسن ،عبدالمبین، محمد عمران شریف اور مسجد اسلامیہ کمیٹی کے اراکین (2)محلہ اسلام پورہ وکھوجہ کالونی مفتی عبدالمبین قاسمی، محمد فیصل ،محمد عبدالصمد ،محمد فاران بھائی ،محمد نوید قریشی ،محمد طلحہ (3) محلہ یلمہ گٹہ وکنٹیشور میں مولانامحمد ابرار قاسمی محمد عدنان محمد غیاث احمد عبدالرحیم (4) محلہ احمدپورہ کالونی وحمیدیہ مسجد مولاناسید سمیع اللہ مولانا ارشد علی قاسمی ایوب خان محمدظہیربھای محمدمظہربھائی (5)محلہ مالاپلی میں محمد عبدالمعز محمد عبدالمعید حافظ عبدالصمد حافظ عرفان صدیقی محمد خلیل محمد عبدل (6)محلہ آٹونگر وسی ایم روڈ مولانا محمد اعجاز قاسمی حافظ نسیم اللہ غازی حافظ ابراہیم اشاعتی حافظ ابراہیم زلفی محمد سلمان محمد عرفان محمد رضوان (7) محلہ مستعید پورہ میں مفتی عبدالرافع قاسمی حافظ حامد ڈاکٹر عبدالمعید عبدالرحمان محمد اظہر محمد ارباز حافظ محمد بلال (8)محلہ جبیب نگر میں مفتی شیخ جابر قاسمی حافظ سید احمد عامر محمد عادل حافظ ابراہیم حافظ مجیب الرحمان (9)لائن گلی وبرکت پورہ میں مفتی زبیر قاسمی حافظ توقیر حافظ خلیل محمد زبیر محمد سعید (10)محلہ پھولانگ واملی محل میں مفتی عبدالماجد قاسمی مولانااسماعیل عارفی محمد اسلام الدین محمد بلیغ الدین محمد معز الدین (11)محلہ گوتم نگر مولانامحمد الماس قاسمی محمد عبدالرحیم محمد شاکر صاحب حافظ تنویر حافظ مفخم محمد مجاہد حافظ محمد افضل مظہری ۔مذکورہ محلوں میں ان افراد سے رابطہ کرکے اپنے محلہ واری سطح کے حالات سے واقف کراتے رہیں اور عوام الناس سے خواہش کی جاتی ہیکہ ہر فرد مسلم اس کام کو اپنی ذمہ داری سمجھ کرذمہ داران کا ہر ممکنہ تعاون کریں انشاء اللہ خطبات جمعہ اور خواتین کیپروگراموں نیز مقامی علماء کرام ریاستی وملکی اکابرین کو مدعوکرکے جمعیۃ علماء حتی المقدور معاشرہ سے برائیوں کو دورکرنے کی سعی کرتی رہے گی ان احباب کے فون نمبرات وتفصیلات دفتر جمعیۃ علماء حاصل کئے جاسکتے ہیں۔