معاشرہ کی دینی شناخت کیلئے علماء کی سرپرستی ضروری

   

Ferty9 Clinic

المعہد الاسلامی ورنگل کا سالانہ جلسہ ودستار بندی حفاظ‘ مفتی سید محمد صالح ودیگرعلماء کا خطاب
ورنگل۔4؍جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضرت مولانا مفتی سید محمد صالح ،امین عام و نائب ناظم مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور نے کہاکہ قرآن مجید کو حفظ کرنا نہ صر ف ایک عظیم عبادت ہے بلکہ یہ دین اسلام کی حفاظت اور بقاء کا مضبوط ترین ذریعہ بھی ہے۔حافظ قرآن در حقیقت اللہ تعالی کے خاص بندے ہوتے ہیں جنھیں دنیا و آخرت میں بے شمار فضیلتیں عطاء کی گئی ہیں۔انہوںنے کہا کہ تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن کریم سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔مولانا مفتی سید محمد صالح زید مجدہ نے المعہدالاسلامی ورنگل کے زیر اہتمام حضرت مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی قاسمی کی زیر سرپرستی ،مولانا محمد فصیح الدین قاسمی کی صدارت اے۔ون۔کنونشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں منعقدہ عظیم الشان سالانہ جلسہ بموقع تکمیل حفظ قرآن مجید و دستار بندی حفاظ کرام پروگرا میں بہ حیثیت مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام کا آغاز حافظ محمد مذکر ارحام کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔محمد عبدالکریم جنیدی مظاہری ،محمد مجتھد الدین نے نعت شریف پیش کیا۔مفتی سید محمد صالح نے اپنا سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے کہاکہ انہوںنے کہا کہ علم دین اسلامی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔معاشرے کی دینی شناخت اور روحانی استحکام کے لئے حافظ قرآن اور علمائے کرام کی سرپرستی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔مولانا مفتی سبیل احمد قاسمی نے کہاکہ دل اگر منور ہوتو حافظ اور عالم بن سکتے ہیں۔انہوںنے سوشیل میڈیا کے نقصانات سے واقف کراویا اور کہاکہ سوشل میڈیا کے الجھنوں میں پڑنے کے بجائے قرا?ن مجید کی تلاوت کو اپنا نصب العین بنالیں۔سیل فون میں غیر ضروری اپنا قیمتی وقت برباد نہ کریں۔مولانا فصیح الدین قاسمی نے کہا کہ ہر گھر سے ایک حافظ ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ علماء اور حفاظ کی قدر دانی ہونی چاہیے۔مولانا مفتی زکریا احمد قاسمی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا‘کہاکہ یہاں مدرسہ کی تعمیر جاری ہے۔مزید 23لاکھ کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ ادارہ کا یہ چوتھا سالانہ جلسہ ہے۔بعد ازاں علماء کرام کے ہاتھوں 9طلباء کی دستاربندی عمل میںلائی گئی اور انہیں انعامات اور اسنادات سے نوازا گیا۔جن حفاظ کی دستار بندی کی گئی ہے ان میں سید فرزان ولد سید پرویز ،مذکر ارحام ولد محمد منظور علی ،محمد انس فرہان ولد محمد غوث الدین ،محمد شجاع الدین ولد محمد شرف الدین ،محمد سہیل ولد محمد محمد یعقوب پاشاہ ،محمد عبدالرحیم قیومی ولد محمد مدثر احمد قیومی ،محمد عبدالعزیز مجاہد ولد محمد سعید احمد ،سیدانس ولد سید ابراہیم ،محمد عمیر خان ولد محمد عبدالکریم خان شامل ہیں۔اس موقع پر علماء کرام اور حفاظ کرام کی کثیر تعداد موجود تھی۔مولانا مفتی سید محمد صالح زید مجدہ کی دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔