معاشرے میں ایک دوسرے کی مدد کرنا عظیم سعادت

   

ظہیرآباد میں اجتماعی شادیوں کیلئے سرپرستوں میں ملبوسات کی تقسیم، ذمہ داروں کا خطاب
ظہیرآباد۔ 15 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر مستحق لڑکیوں کی اجتماع شادیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے اس خصوص میں دلہنوں کے والدین کے سرپرستوں میں شادیوں کے ملبوسات کی تقسیم سابق نمائندہ چیرمین بلدیہ محمد تنظیم احمد، سید گورے میاں سکندر صدر منیاریٹی سید ضیاء الدین قاضی خطیب امام عیدگاہ سید محب الدین باباقادری صدر میلاد کمیٹی نے شرکت کی ان کے ہاتھوں سے دلہنوں کے سرپرستوں میں ملبوسات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ گورے میاں سکندر صدر میناریٹی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں ایک دوسرے کی مدد کرنا عظیم نعمت ہے۔ مسلم معاشرہ میں احساس کمتری کو دور کرنا قوم و ملت کا اولین مقصد ہے گذشتہ12 سالوں سے عیدمیلاد النبیؐ کے مبارک دن مستحق نادار لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا نظم کیا جاتا ہے۔ محمد تنظیم احمد سابق نمائندہ چیرمین بلدیہ نے کہا کہ عیدمیلاد النبیؐ کے مبارک دن مستحق نادار لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام قابل ستائش ہے اور میلاد جلوس میں امن و امان کی برقراری ہندو مسلم قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی خواہش کی اور کمیٹی کے مستحسن اقدام کی ستائش کی اس موقع پرکمیٹی کے ذمہ دارں سید محب الدین بابا قادری صدر میلاد کمیٹی محمد جہانگیر اے اظہر رفیق انصاری محمد معین الدین محمد وسیم منان صادق نواز ماما محمد ابرار محمد مقیت محمد قیصر گریجواڑہ نوجوانوں ویگر موجود تھے۔