معاشرے و قوم کی تعمیر میں اساتذہ کا اہم کردار ہے :نتیش

   

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے یوم اساتذہ کے موقع پر ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کو سلام کرتے ہوئے ریاست کے اساتذہ کو مبارکبادپیش کی ۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشرے اور قوم کی تعمیر میں اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے ۔ اساتذہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہیں ہر سطح پر عزت و تکریم سے نوازا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ تمام اساتذہ قوم کی تعمیر میں اپنی شراکت کو یقینی بنائیں گے ۔ وہ ملک کی آنے والی نسل کو اس طرح تیار کریں کہ ان کے ذہنوں میں حب الوطنی، بھائی چارے اور ہم آہنگی کا جذبہ پیدا ہو۔ ان میں ملک کیلئے کچھ کرنے کی خواہش پیدا ہونی چاہیے اور وہ اپنی قابلیت، علم، سائنس اور شخصیت کی مدد سے ملک کا نام روشن کریں۔