* دہلی : ابھیجیت بنرجی ہندوستانی نژاد ماہر معاشیات جسے پیر کے دن معاشیات میں نوبل پرائیز دیا گیا ہے۔ دہلی کی تہاڑ جیل میں 10 دن گزارچکا ہے جبکہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم کی حیثیت سے انہوں نے احتجاج میں حصہ لیا تھا ۔ بنرجی ان طلبہ میں شامل تھے جنہوں نے وائس چانسلر کا ان کی قیامگاہ پر گھیراؤ کیا تھا کیونکہ اس نے صدر طلبہ یونین کو خارج کردیا تھا۔